واٹس ایپ میں اہم تبدیلی، صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

کمپنی کے مطابق اپڈیٹ کیا گیا فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔ مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔

واٹس ایپ میں اہم تبدیلی، صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

میٹا کی زیرملکیت مقبول ترین میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ گزشتہ چند ہفتوں سے  متعدد نئے فیچرز متعارف کر رہا ہے جو صارفین کے لیے بے حد کارگر ثابت ہورہے ہیں۔  واٹس ایپ کی جانب سے ایپلی کیشن میں بڑی تبدیلی کردی گئی جو واٹس ایپ صارفین کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوں گی۔

واٹس ایپ میں پن چیٹس کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے جبکہ دسمبر 2023 میں پن میسجز کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس فیچر کو مزید بہتر کر دیا گیاہے۔

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں اس فیچر کو مزید بہتر کرکے متعارف کرایا گیا ہے۔

ابھی تک واٹس ایپ میں صارفین 3 چیٹس اور ایک میسج کو پن کرسکتے تھے۔

مگر اب فیچر کو بہتر بنایا گیا ہے جس کے بعد صارفین 5 چیٹس اور 3 میسجز کو پن کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔

مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ چیٹس اور میسجز کو پن کیسے کریں؟ تو لیجیئے یہ طریقہ بھی آپ  کو بتا دیتے ہیں۔

واٹس ایپ میں کسی چیٹ کو پن کرنے کے لیے اسے کچھ دیر تک دبا کر رکھیں اور پھر اوپر نظر آنے والے پن آئیکون پر کلک کریں۔

اسی طرح میسج پن کرنے کا عمل بھی کافی آسان ہے۔

اس کے لیے چیٹ کے اندر اس میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کو پن کرنا چاہتے ہیں اور پھر پن آپشن کا انتخاب کریں۔

خیال رہے کہ جب کوئی صارف کسی میسج پن کرتا ہے تو اس کے سامنے 24 گھنٹے، 7 دن اور ایک مہینے کے آپشن نظرآتے ہیں۔

یعنی پن میسج مخصوص مدت کے بعد اپنی جگہ سے ہٹ جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں پن چیٹس کے لیے کمپنی کی جانب سے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی ہے۔