واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اہم  فیچرز پر کام جاری

واٹس ایپ کی جانب سے کچھ ہی عرصہ قبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اےآئی) چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے لیکن اب ایپلی کیشن پر مزید اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اہم  فیچرز پر کام جاری

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔ واٹس ایپ نے ان گنت فیچرز کے بعد دو نئے دلچسپ فیچر متعارف کروانے جارہا ہے جو صارفین کی بہت بڑی مشکل آسان کر دیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے کچھ ہی عرصہ قبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اےآئی) چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے لیکن اب ایپلی کیشن پر مزید اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ایسے اے آئی ٹول کی آزمائش کر رہے ہیں۔ جس کے تحت صارفین اپنی پروفائل پکچر بھی اے آئی بنا سکیں گے۔

مذکورہ فیچر پروفائل پکچر کے لیے استعمال ہوگا۔ جیسے اب ایپلی کیشن پر تصویر کی جگہ اوتار بنانے کا آپشن دیا جاتا ہے۔ اسی طرح اب اے آئی تصویر بنانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

فیچر کے تحت صارفین اے آئی ٹول کو تصویر بنانے کے لیے ہدایات دیں گے اور ٹول کچھ ہی منٹس میں انہیں تصویر پیش کرے گا۔

صارفین ٹول کو اپنی شخصیت، قد، رنگ، جنس، نسل، زبان، عمر، خطے اور تعلیم سمیت دیگر معلومات فراہم کریں گے تو اے آئی ٹول انہیں اس حساب سے اے آئی تصویر فراہم کرے گا۔

مذکورہ فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دی گئی ہے۔ تاہم جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو بغیر پڑھے پیغامات کو ایک نوٹیفکیشن کے ساتھ ختم کرنے میں مدد دے گا۔ یہ اپ ڈیٹ ایک آپشن کی صورت ہوگی جو بغیر پڑھے پیغامات کو ایپ کھولے جانے پر خودبخود ختم کر دے گی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی اس اپ ڈیٹ کی نشاندہی واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائڈ ورژن 2.24.11.13 میں کی گئی۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ہر بار واٹس ایپ کھول کر نوٹیفکیشن صفر سے شروع کر سکیں گے۔ اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو موصول ہونے پیغامات کے ذخیرے کو کم کرنا ہے۔

نیا فیچر صارفین کو یہ اختیار دے گا کہ وہ اس آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے بغیر پڑھے پیغامات کی گنتی کو ختم کر سکیں۔ صارفین جتنی بار واٹس ایپ کھولیں گے اتنی بار بغیر پڑھے پیغامات کے نوٹیفکیشن صفر ہوجائیں گے۔