واٹس ایپ میں بھی اے آئی بوٹ کا اضافہ

واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ کی مدد سے چیٹ کرنا ممکن ہوجائے گا اور اس چیٹ بوٹ سے مختلف موضوعات پر مستند تفصیلات کا حصول آسان ہوجائے گا۔

واٹس ایپ میں بھی اے آئی بوٹ کا اضافہ

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں بھی اے آئی ( آرٹیفیشل انٹیلی جنس) چیٹ بوٹ کا اضافہ کردیا گیا۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس اب ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بن رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

ستمبر 2023  میں میٹا نے اعلان کیا تھا کہ جلد واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ کی مدد سے چیٹ کرنا ممکن ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اب یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ سے بات کرنے کیلئے واٹس ایپ میں ایک نیا شارٹ کٹ دیا جارہا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کو استعمال کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ یہ فیچر آپ کو دستیاب ہو۔

چیٹ جی پی ٹی جیسا یہ اے آئی چیٹ بوٹ کس حد تک صارفین کیلئے مددگار ہوگا۔ اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔ مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس چیٹ بوٹ سے مختلف موضوعات پر مستند تفصیلات کا حصول آسان ہوجائے گا۔

ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ پہلی میسجنگ ایپ نہیں جس میں اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل سنیپ چیٹ میں اسی طرح کا فیچر فروری 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔