واٹس ایپ کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی نیا فیچر متعارف

میٹا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک تجرباتی ورژن ہے۔ ایپلیکشن استعمال کرنے والے افراد ایپ کے سٹیکر والے حصے میں جاکر Create آپشن کا استعمال کرتے ہوئے اس فنکشن سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی نیا فیچر متعارف

معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئے فیچر کا اضافہ کردیا۔ اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے لوگ اپنی مرضی کے سٹیکرز بھیج سکیں گے۔

میسجنگ ایپ کا نیا فیچر بدقسمتی سے تمام فونز پر دستیاب نہیں ہوگا۔ ابھی اس سے صرف آئی فون استعمال کرنے والی صارفین ہی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ سٹیکر سیکشن کے آپشن میں جا کر وہ مرضی کا سٹیکر بنا کر اپنے پیاروں کو بھیج سکیں گے۔

میٹا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک تجرباتی ورژن ہے۔ ایپلیکشن استعمال کرنے والے افراد ایپ کے سٹیکر والے حصے میں جاکر Create آپشن کا استعمال کرتے ہوئے اس فنکشن سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

کری ایٹ کے آپشن میں، آپ کو سٹیکر کی ٹیکسٹ تفصیلات فراہم کرنے کے لیے کہا جائے گا۔پھر ایپلی کیشن مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے ان پٹس کی بنیاد پر متعدد سٹیکرز تیار کرے گی۔ جنہیں آپ اپنی چیٹس میں فوری طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔

میٹا نے بتایا کہ اسٹیکرز صارف کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ہی بنیں گے جب کہ موجودہ نتائج بہترین کہے جاسکتے ہیں کیوں کہ فیچر ابھی جانچ کے مرحلے میں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فیچر ابھی بہت ہی محدود صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسے آئندہ آنے والے ہفتوں میں مزید وسعت دی جائے گی اور اینڈرائیڈ کا استعمال کرنے والیے صارفین بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔