Get Alerts

اے آئی چیٹ بوٹ واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی متعارف

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے کے مطابق میٹا کا نیا اے آئی ماڈل دیگر ماڈلز کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہے اور زیادہ بہتر منطقی صلاحیت سے لیس ہے۔

اے آئی چیٹ بوٹ واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی متعارف

گوگل اور اوپن اے آئی کی جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے شعبے میں بالادستی کے خاتمے کے لیے میٹا نے فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کے لیے اپریل 2024 میں میٹا اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرایا تھا۔

اب اس اے آئی چیٹ بوٹ کو واٹس ایپ کے ویب ورژن کا حصہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

اس اے آئی چیٹ سے تحریری سوالات کے جواب جاننے کے ساتھ ساتھ صارفین تصاویر بھی تیار کروا سکیں گے۔

اس کے لیے میٹا اے آئی چیٹ کو اوپن کرکے Imagine لکھ کر اپنے ذہن میں موجود تصویر کے لیے ہدایات دیں۔

تمام تصاویر پر میٹا اے آئی کا واٹر مارک بائیں جانب نیچے موجود ہوگا تاکہ ان کا غلط استعمال نہ کیا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں میٹا اے آئی تک رسائی بائیں جانب ایک جامنی رنگ کے دائرے پر کلک کرنے سے ہوگی۔

اسی طرح کسی بھی چیٹ پر @ لکھنے پر اوپر میٹا اے آئی کا آپشن آجائے گا۔

خیال رہے کہ یہ اے آئی چیٹ بوٹ کمپنی کے نئے لاما ماڈل 3 پر مبنی ہے جو معیاری تصاویر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ کو بھی زیادہ بہتر دکھاتا ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے کے مطابق میٹا کا نیا اے آئی ماڈل دیگر ماڈلز کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہے اور زیادہ بہتر منطقی صلاحیت سے لیس ہے۔

اس حوالے سے مارک زکربرگ نے کہا کہ 'اس نئے ماڈل کی بدولت ہمارا ماننا ہے کہ میٹا اے آئی اس وقت مفت دستیاب سب سے ذہین اے آئی اسسٹنٹ ہے'۔