صدر مملکت عارف علوی کا مولانا طارق ‏جمیل اور اداکارہ ریشم کے لیے تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان

12:30 PM, 14 Aug, 2020

نیا دور
صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر 184 شخصیت کے لیے پاکستان سول ایورڈز کا اعلان کر دیا۔ ‏سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والے ملکی وغیر ملکی ‏شخصیات کو دیے جائیں گے۔ چھ شخصیات کو نشان امتیاز عطا کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ سول ایوارڈ اگلے سال 23 مارچ یوم پاکستان پر دیے جائیں ‏گے۔

تفصیلات کے مطابق صادقین نقوی، پروفیسر شاکر علی، ظہورالحق مرحوم، عابدہ پروین، ‏ڈاکٹرجمیل جالبی، محمد جمیل خان مرحوم اور احمد فراز مرحوم کے لیے نشان امتیاز جبکہ پروفیسر ڈاکٹر انوارالحق حسن گیلانی اور ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو ہلال ‏امتیاز سے نوازا جائے گا۔ دوغیر ملکی شخصیات کوریا کے کیو جیونگ لی اور کینیڈا کی سلما عطا اللہ جان کو ستارہ ‏ پاکستان سے نوازا جائے گا۔

چینی ای کامرس کمپنی علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائداعظم، جبکہ چوبیس ‏شخصیات کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ جن میں جواد قمر، صفیہ شہید، ‏حیات اللہ، ملک سردار خان شہید، ممتاز خان داوڑ شہید، حیات اللہ داوڑ خان داوڑ ‏ہرمز شہید، ملک محمد نیاز خان شہید، سپاہی اختر خان شہید، محمد نوید صادق اور دیگر شامل ‏ہیں۔

نعیم بخاری، پی ٹی وی کی سابق پروڈیوسر اور نجی ٹی وی کی صدر سلطانہ صدیقی، ‏اداکارہ بشریٰ انصاری، اداکار طلعت حسین، رائٹر فاروق قیصر، سابق کرکٹر عبدالقادر ‏مرحوم سمیت ستائیس شخصیات کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا۔

مذہبی سکالر مولانا طارق ‏جمیل، اداکارہ ریشم، ہمایوں سعید، سکینہ سموں، گلوکار محمد علی شیکی، ‏علی ظفر اور مہہ جبین قزلباش سمیت چوالیس شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی ‏عطا کیا جائے گا۔

پاکستان کے لیے خدمات پر چینی شخصیت ینگ یانگ، لی فنگران، ترکی کے ڈاکٹر سیلل ‏سوئیڈان، برطانوی شہری طارق شفیع مرحوم اور میاں فیصل رشید کو بھی ستارہ ‏قائداعظم جبکہ امریکی شہری رچرڈ جیری ہاروٹز کو ستارہ خدمت دیا جائے گا۔ ڈنمارک کی ‏مس جینی ٹیلر کو تمغہ پاکستان عطا کیا جائے گا۔ تھائی لینڈ کے انومت امات کو پاکستان ‏کے لیے خدمات پر تمغہ قائداعظم عطا کیا جائے گا۔
مزیدخبریں