اس تصویر کو سوشل میڈیا پر صارفین نے طرح طرح کی میمز بنا کر شیئر کیا۔ یہاں تک کہ ایک صارف نے انہیں مین آف دی میچ قرار دے دیا۔
محمد اختر نے آئی سی سی کو دیے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا پر خود پر بننے والی میمز کے حوالے سے بتایا کہ وہ 3 گھنٹے کا سفر طے کرکے میچ دیکھنے آئے تھے تاہم ٹیم کی مایوس کن فیلڈنگ دیکھ کر وہ کافی افسردہ ہوئے جس پر انہوں نے اپنے افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی کے ہاتھوں نہایت آسان کیچ چھوٹنے پر وہ حیران اور افسردہ ہوئے، تاہم انہوں نے آصف علی کو کچھ نہیں کہا کیوں کہ وہ حال ہی میں ایک سانحے کا شکار ہوئے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو 41 رنز سے شکست ہوئی۔ ورلڈ کپ میں یہ قومی ٹیم کی دوسری شکست تھی اور یہ کہا جائے کہ پاکستان نے اپنی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے یہ میچ ہارا تو یہ غلط نہ ہوگا۔پاکستان نے اس میچ میں کئی اہم کیچ چھوڑے جن میں دو بلے باز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ کے تھے جنہوں نے بالترتیب 107 اور 82 رنز بنائے۔