لیکن تشویش ناک بات یہ ہے کہ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں اب تک کرونا وائرس کے مشتبہ مریض سامنے نہیں آئے تھے لیکن وہاں اب صوبے کےضلع ساہیوال میں کرونا کا مشتبہ مریض سامنے آگیا ہے۔ اس مریض کے تشخیصی نسخے پر کرونا وائرس لکھا گیا ہے تاہم اس حوالے سے اب تک حکام کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
جبکہ مردان میں بھی 4 مشتبہ کیس سامنے آگئے ہیں۔ اس حوالے سے وزیر صحت خیبر پختونخوا کی ٹویٹ بھی سامنے آئی جس میں انکا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ کیسز ہیں جیسے ہی کسی میں وائرس کی تصدیق ہوگی عوام کو ضرور آگاہ کیا جائے گا۔