مردان میں چار نئے مشتبہ مریض،ساہیوال میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا

مردان میں چار نئے مشتبہ مریض،ساہیوال میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا
کرونا وائرس فی الحال پسپائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔ ایسے میں جہاں اسلام آباد میں زیر علاج کرونا وائرس کی مریضہ کو تشیویش ناک صورتحال کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے وہیں سندھ میں بھی کرونا کا نیا مریض سامنے آگیا ہے۔

لیکن تشویش ناک بات یہ ہے کہ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں اب تک کرونا وائرس کے مشتبہ مریض سامنے نہیں آئے تھے لیکن وہاں اب صوبے کےضلع ساہیوال میں کرونا کا مشتبہ مریض سامنے آگیا ہے۔ اس مریض کے تشخیصی نسخے پر کرونا وائرس لکھا گیا ہے تاہم اس حوالے سے اب تک حکام کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

جبکہ مردان میں بھی 4 مشتبہ کیس سامنے آگئے ہیں۔ اس حوالے سے وزیر صحت خیبر پختونخوا کی ٹویٹ بھی سامنے آئی جس میں انکا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ کیسز ہیں جیسے ہی کسی میں وائرس کی تصدیق ہوگی عوام کو ضرور آگاہ کیا جائے گا۔