Get Alerts

حکام بالا نے میو ہسپتال میں کرونا کے مشتبہ مریض کا ٹیسٹ نہیں ہونے دیا،پنجاب گرینڈ ہیلتھ الائنس

حکام بالا نے میو ہسپتال میں کرونا کے مشتبہ مریض کا ٹیسٹ نہیں ہونے دیا،پنجاب گرینڈ ہیلتھ الائنس
جب سے کرونا کی وبا پھوٹی ہے پنجاب حکومت تب سے اعداد و شمار بتانے میں مشکوک انداز اپنائے ہوئے ہے۔ اور تاحال وہ اپنی یہ امیج بدل نہیں پائی ہے۔ایسے میں اب گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹر سلمان حسیب نے اس حکومت پر پھر الزام عائد کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے جس کے مطابق میو ہسپتال میں کل وفات پانے والا طارق نامی مریض کرونا کا مشتبہ مریض تھا۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کی پرزور سفارش کے باوجود حکام نے اس مریض کا کرونا ٹیسٹ نہ ہونے دیا۔

صحافیوں کو بھیجے گئے انکے میسج کے مطابق اس مریض کو 10 ڈاکٹرز نے بغیر کسی حفاظتی انتظامات چیک کیا تھا جس کے بعد اب ڈاکٹرز کو خدشہ ہے کہ تمام سٹاف کرونا وائرس کا شکار ہوسکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے مکمل طور پر اس کی تردید کردی ہے۔