لاہور: سروسز ہسپتال میں نرس، پنجاب کارڈیولوجی میں ڈاکٹر کرونا کا شکار،پنجاب گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دعویٰ

لاہور: سروسز ہسپتال میں نرس، پنجاب کارڈیولوجی میں ڈاکٹر کرونا کا شکار،پنجاب گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دعویٰ
کرونا وائرس اس وقت پاکستان پر کسی عذاب کی طرح مسلط ہے اور ایسے میں حکومت پر ناقص حکمت عملی اور پیرا میڈیکس سمیت ڈاکٹروں کو کرونا سے حفاظتی کٹس مہیا نہ کرنے پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

اب پنجاب گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے بڑ انکشاف سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  پنجاب کے دارالحکومت میں واقع صوبے کے سب سے مصروف دل کے ہسپتال پنجاب کارڈیولوجی کے ڈاکٹر عثمان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ے جبکہ سروسز ہسپتال کی نرس میں بھی یہ وائرس پایا گیا ہے۔

پنجاب گرینڈ ہیلتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب کی جانب سے میڈیا کو بھیجے جانے والے پیغام میں اس انکشاف کے علاوہ اس صورتحال پر پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد پر مجرمانہ غفلت کا الزام لگایا ہے۔ 

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی ابھی رپورٹ نہیں ہوئی۔ محکمہ مسلسل صورتحال مانیٹر کر رہا ہے اور ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی کٹس بھی مہیا کر دی گئیں ہیں۔