اعتزاز احسن کا مریم نواز کے حلیئے پر نازیبا تبصرہ، پی پی رہنما شدید تنقید کی زد میں

04:14 PM, 14 Mar, 2020

نیا دور
خود کو خواتین کے حقوق کا علمبردار کہنے والی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن آج کل مریم نواز پر تنقید کے دوران اپنے الفاظ کے استعمالکی وجہ سے شدید تبقید کی زد میں ہیں۔ اعتزاز احسن  92 نیوز کے ایک ٹاک شو میں مریم نواز کے بارے میں نازیبا الفاظ کئے تھے اور انکے شباہت اور حلیئے کا مذاق اڑایا تھا۔انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کا شاہد خاقان کے گھرجانا اور ملاقات کرنا انکی مجبوری تھی ورنہ جیسے وہ خود سنوارتی سجتی ہیں وہ تو ایک مغرورعورت ہیں۔ اس کے بعد سے اعتزاز احسن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

معروف صحافی عباس ناصر کا کہنا تھا کہ میرے اچھے دوست اعتزاز احسن کو درست نصیحت ہے کہ وہ عوامی سطح پر اظہار خیال نہ کیا کریں۔ جب بھی وہ بولتے ہیں اپنے آپ کو شرمندہ کرتے ہیں۔

https://twitter.com/abbasnasir59/status/1238758494314135552?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1238758494314135552&ref_url=https%3A%2F%2Fnayadaur.tv%2F2020%2F03%2Faitzaz-ahsan-criticised-for-sexist-remarks-against-maryam-nawaz-on-tv%2F
مزیدخبریں