خود کو خواتین کے حقوق کا علمبردار کہنے والی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن آج کل مریم نواز پر تنقید کے دوران اپنے الفاظ کے استعمالکی وجہ سے شدید تبقید کی زد میں ہیں۔ اعتزاز احسن 92 نیوز کے ایک ٹاک شو میں مریم نواز کے بارے میں نازیبا الفاظ کئے تھے اور انکے شباہت اور حلیئے کا مذاق اڑایا تھا۔انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کا شاہد خاقان کے گھرجانا اور ملاقات کرنا انکی مجبوری تھی ورنہ جیسے وہ خود سنوارتی سجتی ہیں وہ تو ایک مغرورعورت ہیں۔ اس کے بعد سے اعتزاز احسن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
معروف صحافی عباس ناصر کا کہنا تھا کہ میرے اچھے دوست اعتزاز احسن کو درست نصیحت ہے کہ وہ عوامی سطح پر اظہار خیال نہ کیا کریں۔ جب بھی وہ بولتے ہیں اپنے آپ کو شرمندہ کرتے ہیں۔
https://twitter.com/abbasnasir59/status/1238758494314135552?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1238758494314135552&ref_url=https%3A%2F%2Fnayadaur.tv%2F2020%2F03%2Faitzaz-ahsan-criticised-for-sexist-remarks-against-maryam-nawaz-on-tv%2F