Get Alerts

نواز شریف نے شہباز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کے سامنے قربانی کا بکرا بنا کر رکھا ہوا ہے: اعتزاز احسن

نواز شریف نے شہباز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کے سامنے قربانی کا بکرا بنا کر رکھا ہوا ہے: اعتزاز احسن
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے شہباز شریف کو نواز شریف کے لئے قربانی کا بکرا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکاری بکرا باندھ کر شیر کو لالچ دیتا ہے۔ جیسے ہی شیر بکرے کو کھانے آتا ہے، شکاری اس کا شکار کر لیتا ہے۔

اعتزاز احسن نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کے لئے شہباز شریف کو آگے رکھا ہوا ہے۔ نواز شریف کے لئے شہباز شریف اسی طرح بکرے کا بچھڑا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نشانہ لگا کر بیٹھے ہیں اور شہباز شریف کا چارہ ڈالا ہوا ہے۔ گولی شکار کو لگے یا شہباز کو نواز شریف کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) میں شدید اختلاف ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بنے گا یا مریم نواز۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر حکومت میں صلاحیت کا فقدان ہے تو اپوزیشن بھی ایسی ہی ہے۔ نواز شریف صرف اس وقت واپس آئیں گے جب انھیں قید سے مکمل تحفظ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف قید کو برداشت ہی نہیں کر سکتے۔ وہ بغیر ڈیل کے واپس نہیں آئیں گے۔ اب شریف خاندان کے ساتھ ڈیل یا این آر او کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سب کچھ اس پر لگا ہے کہ شریف خاندان کو این آر او نہیں دے گا۔ ڈیل نہ ہوئی تو نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے، آئے تو جیل جائیں گے۔