یہ ہماری حکومت نہیں تھی، عوام نے عمران خان کو پورے ووٹ نہیں دیے: شہباز گل

12:46 PM, 14 Mar, 2022

نیا دور
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر عوام نے سمپل میجوریٹی بھی دی ہوتی تو ہم اس ملک میں تبدیلی لا کر دکھا دیتے۔

آج ایک تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن ملک میں تبدیلی چاہتے تھے، جس کا ہم نے ان کیساتھ وعدہ کیا ہو اتھا لیکن اس تبدیلی کیلئے ہماری شرط تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اس بات کو یاد رکھیے کہ ہم نے اس شرط پر وعدہ کیا تھا کہ آپ ہمیں اقتدار میں لائیں ہم آپ کو ملک میں تبدیلی لا کر دکھائیں گے۔ آپ ہماری حکومت کو اقتدار میں لائیں ہم ملک کو تبدیل کرکے دیں گے۔

https://twitter.com/UNewsTv/status/1503332292940673025?s=20&t=R99GtCoTQuBDeeHFqkVhjw

معاون خصوصی نے سوال اٹھایا کہ کیا حقیقتاً یہ ہماری حکومت تھی؟ نہیں، یہ ہماری حکومت نہیں تھی؟ قوم نے عمران خان کو ووٹ ہی پورے نہیں دیئے، سمپل میجورٹی بھی دی ہوتی تو حالات مختلف ہوتے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ 116 ووٹوں کے ساتھ یہ ہماری حکومت تھی؟ قوم نے ووٹ کو دیئے بھیرہ تک جانے کے لیکن امید کی کہ 160 کی سپیڈ پر لاہور تک چھوڑ کر آئو۔ دو باتیں اکھٹی نہیں ہو سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان کو سمپل میجوریٹی بھی ملی ہوتی تو میں دل پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ آج پاکستان مختلف ہوتا۔

 
مزیدخبریں