"کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں غلط ہیں"

08:58 AM, 14 Nov, 2019

نیا دور
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سزا یافتہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کے اطلاق کے لیے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہیں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ تاہم، آئی سی جے فیصلہ کے مختلف قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر حتمی فیصلہ سے مقررہ وقت پر آگاہ کیا جائے گا۔



واضح رہے کہ میڈیا میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں زیر گردش تھیں۔

دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں