12 ربیع الاول: فیس بک پوسٹ کرنے پر توہین مذہب کا مقدمہ درج

01:43 PM, 14 Nov, 2019

نیا دور
گوجرنوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ  میں نوجوان پر 12 ربیع الاول کے حوالے سے پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں مقدس دن اور اہلسنت بریلوی مسلک کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

میر اسرار نامی نوجوان کے خلاف 295A اور 298A کی دفعات  کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

 
مزیدخبریں