برطانوی شاہی جوڑا خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پر پہنچا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر بھی ائیربیس پر موجود تھے۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو شاہ محمود قریشی نے گلدستہ پیش کیا۔
https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1183789321926729728?s=20
ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کے اس دورے کے دوران ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار ان کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔ پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ ان کے 5 روزہ دورے کے دوران فوج بھی سخت حفاظتی اقدامات کرے گی اور دورے کی تفصیلات سے مقامی میڈیا کو بھی مخفی رکھا جائے گا اور عین وقت پر آگاہ کیا جائے گا۔
برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق شاہی جوڑے کے اس دورے سے پاکستان کے بارے میں دہشت گردوں کی جنگ ہونے کا تاثر ختم ہونے میں مدد ملے گی۔ اخبار کے مطابق کنسنگٹن پیلس نے بتایا ہے کہ اپنے اب تک کے سب سے زیادہ خطرناک دورے کے دوران شاہی جوڑا پاکستان کے مختلف علاقوں میں جائے گا۔
اخبار کے مطابق کنسنگٹن پیلس نے بتایا ہے کہ اپنے اب تک کے سب سے زیادہ خطرناک دورے کے دوران شاہی جوڑا پاکستان کے مختلف علاقوں میں جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ شہزادہ ولیم اور کیٹ کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا، اس سے قبل 2006 میں شہزادہ چارلس اور اُن کی اہلیہ کمیلا پارکر پاکستان آچکے ہیں۔
اس سے پہلے 1996 میں شہزادہ چارلس کی اہلیہ اورشہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی پاکستان آئی تھیں۔ انہوں نے اس دورے میں عمران خان کے ہمراہ شوکت خانم کینسر اسپتال کا بھی دورہ کیا تھا۔