Get Alerts

برطانوی شاہی جوڑے کی سیکورٹی پر کتنے اہلکار مامور ہونگے؟

برطانوی شاہی جوڑے کی سیکورٹی پر کتنے اہلکار مامور ہونگے؟
‏برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

 برطانوی شاہی جوڑا خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پر پہنچا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر بھی ائیربیس پر موجود تھے۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو شاہ محمود قریشی نے گلدستہ پیش کیا۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1183789321926729728?s=20

 ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کے اس دورے کے دوران ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار ان کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔ پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ ان کے 5 روزہ دورے کے دوران فوج بھی سخت حفاظتی اقدامات کرے گی اور دورے کی تفصیلات سے مقامی میڈیا کو بھی مخفی رکھا جائے گا اور عین وقت پر آگاہ کیا جائے گا۔

 Pakistan's iconic rickshaws have been decorated with the Union Jack and Pakistani flag to celebrate the visit

 

برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق شاہی جوڑے کے اس دورے سے پاکستان کے بارے میں دہشت گردوں کی جنگ ہونے کا تاثر ختم ہونے میں مدد ملے گی۔ اخبار کے مطابق کنسنگٹن پیلس نے بتایا ہے کہ اپنے اب تک کے سب سے زیادہ خطرناک دورے کے دوران شاہی جوڑا پاکستان کے مختلف علاقوں میں جائے گا۔

 اخبار کے مطابق کنسنگٹن پیلس نے بتایا ہے کہ اپنے اب تک کے سب سے زیادہ خطرناک دورے کے دوران شاہی جوڑا پاکستان کے مختلف علاقوں میں جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ شہزادہ ولیم اور کیٹ کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا، اس سے قبل 2006 میں شہزادہ چارلس اور اُن کی اہلیہ کمیلا پارکر پاکستان آچکے ہیں۔

برطانوی ملکہ الزبتھ دوم بھی دو مرتبہ پاکستان کا تاریخی دورہ کر چکی ہیں،ملکہ الزبتھ نے 1961ء میں پہلا پاکستان کا دورہ کیا تھا،جس میں انہوں نے کراچی کے علاقے لانڈھی، کورنگی کی نئی بستیوں کا دورہ کیا اور فریئر ہال میں زعماء سے ملاقات کی۔

1997ء میں ملکہ الزبتھ ایک مرتبہ پھر پاکستان آئیں تھیں اور انہوں نے پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیاتھا۔

اس سے پہلے 1996 میں شہزادہ چارلس کی اہلیہ اورشہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی پاکستان آئی تھیں۔ انہوں نے اس دورے میں عمران خان کے ہمراہ شوکت خانم کینسر اسپتال کا بھی دورہ کیا تھا۔

 Diana's visits saw her lay a wreath at Commonwealth war graves and tour Lahore's iconic Badshahi Mosque