گورنر،وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہی جوڑے کوکیاتحفہ دیا؟

گورنر،وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہی جوڑے کوکیاتحفہ دیا؟
لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور نے برطانوی شاہی جوڑے کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

شاہی جوڑے نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بھی کی۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1184732676680507392?s=20

گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہی جوڑے کو بھرپور ویلکم کرتے ہوئے روایتی تحفے پیش کیے۔ 

شہزادہ ولیم کو زیتون کی لکڑی سے بنی روایتی چھڑی اور پینٹنگ کا تحفہ پیش کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورکا کہنا تھا کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی لاہور آمد یادگار موقع ہے۔