کیٹ مڈلٹن نے اپنے پہلے ٹی وی انٹریو میں پاکستان سے متعلق کیا کہا؟

کیٹ مڈلٹن نے اپنے پہلے ٹی وی انٹریو میں پاکستان سے متعلق کیا کہا؟
کیٹ مڈلٹن پاکستان کے خوبصورت نظاروں اور پاکستانيوں کي فلاحی خدمات کی معترف ہوگئيں۔

شاہی خاندان کا فرد ہونے کے باعث برطانوی شہزادی کيٹ مڈلٹن ٹی وی پرنہیں آتیں یا کوئی انٹرویو وغیرہ نہیں دیتی لیکن دورہ پاکستان سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ان کا پہلا انٹرویو کیا۔

یہ انٹرویو شاہی جوڑے کی لاہورمیں موجودگی والے روز ایس او ایس ولیج کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/MaricaGusmitta/status/1185255006200651777?s=20

اپنے انٹرویو کے دوران کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ ولیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ انتہائی شاندار اور یادگاررہا۔ وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی، ثقافت اور جغرافیہ نے بہت زیادہ متاثر کیا۔

سی اين اين سے گفتگو ميں شہزادی نے لاہورميں ايس او ايس وليج کے دورے کے حوالے سے پاکستانيوں کی فلاحی خدمات کی بھی تعريف کی۔ان کا کہنا تھا کہ ايس او ايس وليج بے سہارا بچوں کی زندگی ميں نماياں تبديلياں لارہا ہے۔

https://twitter.com/credulous_says/status/1185181126857576449?s=20

کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ اپنے شوہر کے ساتھ ایس او ایس ولیج میں بچوں کو دیکھا اور ان سے ملاقات کی، یہاں پر مثبت کردار ادا کرنے والی بہت ساری خواتین نادار بچوں کو بہترین مستقبل اور اچھی سہولیات دینے کیلئے پیش پیش ہیں۔

شہزادی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف مقامات کا دورہ کیااور یہاں کی بہت ساری چیزوں سے متعلق جانا۔ دورے کے دوران کمیونٹی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا جو میرے لیےاعزاز کی بات ہے۔

یاد رہے کہ شاہی جوڑا 5 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس روانہ ہوا ۔