کرونا وائرس اپنی تباہی کا نشانہ بنانے میں امیر غریب ،طاقتور یا کمزور کی تفریق نہیں کر رہا۔ وہ ہر طبقے کو برابر اپنی ہولناکیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اب ایسی ہی صورتحال برطانیہ میں سامنے آئی ہے جہاں کرونا وائرس اب برطانوی شاہی محل میں پہنچ گیا ہے اور شاہی محل میں اس وقت افراتفری اور خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہی محل بکھنگم پیلس کی انتظامیہ کے ایک فرد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ محل میں انتظامیہ کے پانچ سو ملازمین ہیں۔ اب ان تمام افراد کو محل سے علیحدہ کردیا گیا ہے جن سے اس شخص نے ملاقاتیں کی ہیں اور ان سب کے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔
ایسے میں شاہی خاندان اور برطانوی ملکہ کو ونڈ سر پیلس میں منتقل کر دیا گیا ے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کے بھی ٹیسٹ کرائے جائیں گے