اطلاعات کے مطابق اعجاز احمد سماں پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ہیں جو ساتھیوں کے ہمراہ پی ڈی ایم کے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کی تیاری میں میٹنگ کر رہےتھے۔ تاہم حلقہ پٹواری طاہر عباس نے موقع پر پہنچ کر ان پر مقدمہ درج کروایا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ ایف آئی آرانتہائی مضحکہ خیز ہے تا کہ جلسے کو روکا جا سکے۔ وزیر آباد کے سینئر پارٹی رہنماء کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں بھی مکمل لاک ڈاون نا کرنے والی حکومت کو یکدم کرونا کی احتیاطی تدابیر یاد آگئی۔ تاہم وہ ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے اور وزیر آباد میں پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد حکومت مخالف جلسے میں بھر پور شرکت کرے گی۔
گوجرانوالہ جلسہ:کرونا احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر پی پی رہنماء کے خلاف مقدمہ درج
09:41 AM, 14 Oct, 2020
پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی تیاری کے دوران وزیرآباد میں کارکنوں کے اکٹھے ہونے پر ان پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق بستی قدرت آباد بھروکی روڈ پر چند لوگوں کا ہجوم تھا اور لوگوں نے ماسک نہیں پہنے تھے اور نا ہی حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھاگیا تھا۔ مجرم اعجاز احمد سماں( جنکا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے) نے حکومت پنجاب کے COVID-19 کی خلاف ورزی کی ہے۔ لہذا Punjab infectious diseases Ordinance 2020-17 کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا جائے۔