اطلاعات کے مطابق اعجاز احمد سماں پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ہیں جو ساتھیوں کے ہمراہ پی ڈی ایم کے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کی تیاری میں میٹنگ کر رہےتھے۔ تاہم حلقہ پٹواری طاہر عباس نے موقع پر پہنچ کر ان پر مقدمہ درج کروایا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ ایف آئی آرانتہائی مضحکہ خیز ہے تا کہ جلسے کو روکا جا سکے۔ وزیر آباد کے سینئر پارٹی رہنماء کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں بھی مکمل لاک ڈاون نا کرنے والی حکومت کو یکدم کرونا کی احتیاطی تدابیر یاد آگئی۔ تاہم وہ ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے اور وزیر آباد میں پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد حکومت مخالف جلسے میں بھر پور شرکت کرے گی۔
