'لاہور جلسہ خالصتاً ایک عوامی جلسہ تھا جس میں عوام شریک ہوئے': مریم نواز نے لاہور جلسے کو کامیاب قرار دے دیا

'لاہور جلسہ خالصتاً ایک عوامی جلسہ تھا جس میں عوام شریک ہوئے': مریم نواز نے لاہور جلسے کو کامیاب قرار دے دیا

مریم نواز نے لاہور جلسے کو کامیاب قرار دے دیا۔


ماڈل ٹاؤن میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل جلسے میں لوگوں کا جم غفیر تھا اور میں وہاں کھڑی ہوکر سوچ رہی تھی کہ جلسہ گاہ چھوٹی پڑ گئی ہے کیونکہ ہزاروں لوگ قافلوں میں تھے جو جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہوسکے، ان سب کو شامل کیا جائے تو شاید لاہور کی تاریخ میں ایسا کامیاب جلسہ نہیں ہوا ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ مجھے یاد نہیں پڑتا پاکستان میں اتنی مشکلات کسی جماعت پر آئی ہیں، پارٹی کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز مشکلات سے گزررہے ہیں، پارٹی میں کوئی ایسا نہیں جس نے مشکلات کا سامنا نہ کیا ہو لیکن ارکان اسمبلی اور رہنما جس طرح پارٹی اور نواز شریف سے جڑ کرکھڑے ہیں اس پر حیران ہوں۔


مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ خالصتاً عوامی جلسہ تھا جس میں عوام شامل ہوئے اور سب جان گئے ہیں جتنے لوگ جلسہ گاہ میں تھے اس سے بڑا جلسہ باہر تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے مجبوری میں باہر جانے اور شہبازشریف کے جیل جانے کے بعد پارٹی رہنماؤں کی پذیرائی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، سینئر رہنماؤں نے مجھے سپورٹ کیا عزت افزائی کی۔