تحریر میں مزید لکھا گیا کہ کرونا حالات کے پیش نظر لوگوں کا اکٹھے ہونا کرونا کے مزید پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت اور کارکنان کو اپنی نقل و حرکت محدود رکھنی چاہیئے۔ ریلی میں شریک تمام افراد ہمارا اثاثہ ہیں اور انکے مال و جان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ لہٰذا اس سیکیورٹی تھریٹ اور کرونا احتیاطی تدابیرسے متعلق اپنی قیادت کو آگاہ کریں اور ہر قسم کی ریلی اور اجتماع کو منسوخ کر دیں۔
پی ڈی ایم ریلیوں کو دہشتگردی کا خطرہ: لاہور پولیس کی ن لیگی رہنما کو تنبیہ
01:08 PM, 14 Oct, 2020
لاہور کیپیٹل سٹی پولیس، ڈی آئی جی پولیس آپریشنز اورایس ایس پی آپریشنز نے پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے ضلعی جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کے نام پیغام دیتے ہوئے انہیں موجودہ حالات کے پیش نظر اور سیکیورٹی خطرات کے باعث طے شدہ جلسہ ، ریلیاں اور اجتماعات منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ تینوں دفاتر سے جاری مشترکہ پیغام میں کہا گیا کہ انکو موصول ہوئے تھریٹ کے مطابق متوقع جلسے اور ریلیوں میں پی ڈی ایم کی سینئر قیادت سمیت جلسے کے شرکاء پر دہشتگردی کا خطرہ لا حق ہے۔ پیغام میں لکھا گیا کہ ماضی میں بھی لاہور فیصل چوک پرایسے ہی پیرا میڈیکس سٹاف کے احتجاج میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں بہت سے پولیس افسران و دیگر شہری شہید اور زخمی ہوئے تھے۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق مال روڈ پر ہر قسم کا جلسہ جلوس اور دیگر مذہبی و سیاسی سرگرمی کرنے پر پابندی ہے۔
تحریر میں مزید لکھا گیا کہ کرونا حالات کے پیش نظر لوگوں کا اکٹھے ہونا کرونا کے مزید پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت اور کارکنان کو اپنی نقل و حرکت محدود رکھنی چاہیئے۔ ریلی میں شریک تمام افراد ہمارا اثاثہ ہیں اور انکے مال و جان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ لہٰذا اس سیکیورٹی تھریٹ اور کرونا احتیاطی تدابیرسے متعلق اپنی قیادت کو آگاہ کریں اور ہر قسم کی ریلی اور اجتماع کو منسوخ کر دیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کو جلسسہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وزیر آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماء پر کرونا پھیلاؤ کی ایف آر درج کی گئی، علاوہ ازیں مریم نواز شریف کو روکنے کیلئے انکی رہائش گاہ جاتی عمرہ کے باہر کنٹیرز لگا دئیے گئے ہیں جبکہ گوجرانوالہ کے تاجروں کے سامان والے کنٹینرز کو بھی شہر کے مضافات میں لگا دیا ہے جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔