تحریر میں مزید لکھا گیا کہ کرونا حالات کے پیش نظر لوگوں کا اکٹھے ہونا کرونا کے مزید پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت اور کارکنان کو اپنی نقل و حرکت محدود رکھنی چاہیئے۔ ریلی میں شریک تمام افراد ہمارا اثاثہ ہیں اور انکے مال و جان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ لہٰذا اس سیکیورٹی تھریٹ اور کرونا احتیاطی تدابیرسے متعلق اپنی قیادت کو آگاہ کریں اور ہر قسم کی ریلی اور اجتماع کو منسوخ کر دیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کو جلسسہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وزیر آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماء پر کرونا پھیلاؤ کی ایف آر درج کی گئی، علاوہ ازیں مریم نواز شریف کو روکنے کیلئے انکی رہائش گاہ جاتی عمرہ کے باہر کنٹیرز لگا دئیے گئے ہیں جبکہ گوجرانوالہ کے تاجروں کے سامان والے کنٹینرز کو بھی شہر کے مضافات میں لگا دیا ہے جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔