ڈی جی آئی ایس پی آر کا پریس کانفرنس پی ٹی آئی کے لیے تباہ کن غیر ملکی فنڈنگ ​​کا فیصلہ 30 دنوں میں | پی ٹی آئی مستعفی

01:15 PM, 15 Apr, 2022

نیا دور

میں امید ہی کر سکتا ہوں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے عمران خان کے بیانیہ کو فرق پڑے گا لیکن وہی ایک ایسے شخص ہیں جس نے مسلسل ایک غلط قسم کے بیانیے کو تقویت دی، عامر غوری



 



عمران خان کے اس غلط بیانیے کے مدمقابل آج پاک فوج، ہماری عدلیہ اور پارلیمنٹ کھڑی ہو چکی ہے لیکن وہ کسی ادارے کی بات کو سرے سے ہی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے دوبارہ سے وہ کام شروع کر دیا ہے جو وہ سالوں سے کرتے چلے آ رہے ہیں، عامر غوری



 



عمران خان کے بیانیے کو ٹویٹر کے ٹرینڈز اور بڑے بڑے جلسے کو تقویت مل رہی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح پریشر ڈال کر وہ نئے انتخابات کرواسکتے ہیں۔ عمران خان کا یہ بیانیہ آج ثابت ہوگیا یہ بیانیہ نہیں جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ہے، عنبر شمسی



 



آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان باقاعدہ اپنی تقریروں اور بیانات میں ان کا نام لینا شروع کر دینگے اور اس مبینہ سازش میں انھیں حصہ دار ٹھہرائیں گے۔ ماضی میں دیکھا جائے تو انہوں نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بھی معاف نہیں کیا تھا، توصیف احمد خان

مزیدخبریں