تاہم اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو کرونا کی یقیناً صورتحال وہ نہیں جو جون میں رہی تاہم صورتحال خاص بہتر بھی نہیں لگ رہی۔ اس ماہ میں اب تک روزانہ کیسز کی اوسط 582 سے زائد رہی ہے اور گزشتہ 14 دنوں میں کرونا کے 8000 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ روزانہ 13 اف راد کی موت کی اوسط کے ساتھ پچھلے 14دنوں میں 180 سے زائد افراد پاکستان میں اپنی جان سے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ عید الاضحیٰ اور اب جشن یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے بد احتیاطی پر مبنی عوامی میل جول اور اختلاط کے بعد ڈاکٹرز اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ملک میں کرونا ایک بار پھر سر اٹھا سکتا ہے۔