پاکستان میں کرونا: گزشتہ 14 دنوں میں 8000 سے زائد کیسز، روزانہ 13 اموات کی اوسط

پاکستان میں کرونا: گزشتہ 14 دنوں میں 8000 سے زائد کیسز، روزانہ 13 اموات کی اوسط
حکومت اور میڈیا کی جانب سے مسلسل یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں کرونا  وائرس کا زور توڑا جا چکا ہے تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔

تاہم اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو کرونا کی یقیناً صورتحال وہ نہیں جو جون میں رہی تاہم صورتحال خاص بہتر بھی نہیں لگ رہی۔ اس ماہ میں اب تک روزانہ کیسز کی اوسط 582 سے زائد رہی ہے اور گزشتہ 14 دنوں میں کرونا کے 8000 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ  روزانہ 13 اف راد کی موت کی اوسط کے ساتھ پچھلے 14دنوں میں 180 سے زائد افراد پاکستان میں اپنی جان سے گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ عید الاضحیٰ اور اب جشن یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے بد احتیاطی پر مبنی عوامی میل جول اور اختلاط کے بعد ڈاکٹرز اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ملک میں کرونا ایک بار پھر سر اٹھا سکتا ہے۔