کرونا وائرس بے قابو: ملک میں کرونا وائرس کے ریکارڈ 2636 نئے کیسز، اموات کی تعداد میں نیا اضافہ

کرونا وائرس بے قابو: ملک میں کرونا وائرس کے ریکارڈ 2636 نئے کیسز، اموات کی تعداد میں نیا اضافہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2636 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔جب کہ بی بی سی کے مطابق 57 مریض انتقال کر گئے۔ ہلاکتوں اور نئے کیسز کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔ 


کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کو ملک میں 11931 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک میں اس وقت 496 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ 28 مئی کو ملک میں وائرس کے باعث 57 افراد ہلاک ہوئے۔


اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کرونا سے 432 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 396 اور پنجاب میں 381 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 41 ، اسلام آباد 19، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔