گزشتہ دنوں کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی ملک بھر میں ٹیسٹوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی کا نتیجہ

گزشتہ دنوں کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی ملک بھر میں ٹیسٹوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی کا نتیجہ







این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کرونا سے 148 اموات ہوئی ہیں جبکہ اسی اثنا میں 4044 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔


 اعداد و شمار کے مطابق  گذشتہ روز 21835 ٹیسٹ کیے گئے جو کہ تعداد میں  گذشتہ کئی روز کے مقابلے میں کہپیں کم ہیں۔  بی بی سی کے مطابق سب سے زیادہ 31681 ٹیسٹ 19 جون کو ہوئے لیکن اس کے بعد سے ان کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔


کرونا سے متاثر ہونے کے باعث ٹیسٹنگ کا عملہ ہی نایاب ہو چکا ہے جس کے باعث سندھ میں کرونا کی ٹیسٹنگ 50 فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔ جیو نیوز کے  مطابق سندھ میں کرونا ٹیسٹنگ کے دستیاب عملےکو اسٹاف کی کمی کے باعث بیک لاگ پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔


21 جون کو سندھ میں 13890، 22 جون کو 9841  اور 23 جون کو یہ تعداد مزید کم ہوکر صرف 6597  ٹیسٹ رہ گئی ہے۔

میڈیا میں مسلسل یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملک میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سےمریضوں میں کمی ہو رہی ہے تاہم اب واضح ہے کہ یہ کمی کیوں سامنے آرہی ہے۔