پاکستان میں کرونا کے ٹیسٹوں کی رفتار اور تعداد میں کمی: اموات کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی

پاکستان میں کرونا کے ٹیسٹوں کی رفتار اور تعداد میں کمی: اموات کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی

وزیر اعظم عمران خان مسلسل یہ کہہ رہے ہیں کہ اللہ نے پاکستان کو ابھی تک بچایا ہوا ہے۔ تاہم پاکستان میں اموات کی تعداد 4 ہزار کا ہندسہ عبور کر چکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بھی 2 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔


تاہم مخصوص صحافتی حلقوں کی جانب سے پاکستان میں وبا کی کمی کا ڈھول پیٹا جا رہا ہے جو کہ ایک غلط تاثر ہے۔


کیوں کہ پچھلے 15 دنوں سے ٹیسٹنگ کی تعداد میں ایک مسلسل کمی دیکھنے کو نظر آرہی ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے۔


 حکومتی ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مرتبہ پھر ٹیسٹوں کی تعداد میں کمی کی گئی ہے اور صرف 21033 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 198,883 اور کل اموات کی تعداد 4035 ہوگئی ہے۔


سب سے زیادہ 1656 اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جبکہ سب سے زیادہ 76,318 متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں۔


اب تک ملک میں کرونا سے 86,906 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 5033 ہے جن میں سے 516 مریض وینٹیلیٹر کا استعمال کر رہے ہیں۔


گذشتہ 24 گھنٹوں میں  ملک بھر میں کرونا وائرس کے 3138 نئے متاثرین کا اضافہ ہوا جبکہ اس عالمی وبا سے 74 اموات ہوئی ہیں۔