Get Alerts

ملک میں گذشتہ روز کرونا وائرس سے ریکارڈ 26 ہلاکتیں،نئے کیسز کی ریکارڈ تعداد

ملک میں گذشتہ روز کرونا وائرس سے ریکارڈ 26 ہلاکتیں،نئے کیسز کی ریکارڈ تعداد

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹے کرونا وائرس کے حوالے سے انتہائی پریشان کن رہے جب کہ ایک دن میں 26 نئی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جو کہ اب تک پاکستان میں سب سے زیادہ ہونے والی ہلاکتیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی منگل کے روز ملک میں کسی بھی ایک دن میں کرونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد میں 800 سے زائد افراد کا  سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے۔


منگل کو سامنے آنے والے نئے کنفرم کیسز  کی تعداد 806 ہے۔ بی بی سی کے مطابق اس سے قبل متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں سب سے بڑا اضافہ 20 اپریل کو دیکھنے میں آیا تھا جب 796 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت پاکستان میں کرونا وائرس کے 14885 مصدقہ متاثرین موجود ہیں جبکہ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 327 ہو چکی ہے۔


پنجاب  میں اب تک سب سے زیادہ 5827 متاثرین جبکہ سندھ میں 5291، خیبرپختونخوا میں 2160، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 297،آزاد کشمیر میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 65، بلوچستان میں 915، گلگت بلتستان میں 330 ہے۔


اس تناظر میں اہم یہ ہے کہ  کُل 3425 افراد اب تک صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے این ڈی ایم کے چئیرمین جنرل افضل، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہہ چکے ہیں کہ مئی پاکستان میں کرونا کے حوالے سے اہم ترین مہینہ ہے۔