گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ریکارڈ 97 ہلاکتیں، 3500 سے زائد نئے کیسز

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ریکارڈ 97 ہلاکتیں، 3500 سے زائد نئے کیسز







پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے ریکارڈ 97 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1935 جبکہ ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 93983 ہو گئی ہے۔


35308 متاثرین اور 659 اموات کے ساتھ صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ پنجاب کے بعد سندھ میں متاثرین کی تعداد 34889 جبکہ اموات کی تعداد 615 ہے۔ خیبرپختونخوا میں متاثرین 12459 اور اموات 541 جبکہ بلوچستان میں متاثرین 5776 اور اموات کی تعداد 54 ہیں۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں متاثرین کی تعداد 331 اور اموات آٹھ جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 897 اور اموات کی تعداد 13 ہے۔


پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد 4323 جبکہ اموات کی تعداد 45 ہے۔