بلاول بھٹو کی وزیر اعظم پر تنقید، احسان اللہ احسان کا جواب: تمہارا حال بھی تمہاری ماں جیسا ہوگا

08:00 AM, 15 Jul, 2020

نیا دور

پاک فوج کی تحویل سے فرار ہونے والے تحریک طالبان پاکستان اور داعش افغانستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو قتل کی دھمکی دی ہے۔
احسان اللہ احسان جو کہ اے پی ایس حملے میں 144 بچوں کے قتل عام کے دوران حملہ آوروں کے ساتھ رابطے میں رہے، انہوں نے ٹویٹر پر بلاول بھٹو سے منسوب ایک بیان جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ آپ اسامہ جو کہ دہشت گرد ہے اس کو شہید اور شہید بے نظیر بھٹو کو شہید نہیں کہتے پر ان کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ تمھارا حال بھی تمھاری ماں جیسا ہوگا۔

مزیدخبریں