پاک فوج کی تحویل سے فرار ہونے والے تحریک طالبان پاکستان اور داعش افغانستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو قتل کی دھمکی دی ہے۔
احسان اللہ احسان جو کہ اے پی ایس حملے میں 144 بچوں کے قتل عام کے دوران حملہ آوروں کے ساتھ رابطے میں رہے، انہوں نے ٹویٹر پر بلاول بھٹو سے منسوب ایک بیان جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ آپ اسامہ جو کہ دہشت گرد ہے اس کو شہید اور شہید بے نظیر بھٹو کو شہید نہیں کہتے پر ان کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ تمھارا حال بھی تمھاری ماں جیسا ہوگا۔