سپریم کورٹ کا سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے ٹویٹس پر از خود نوٹس، سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی

01:06 PM, 15 Jul, 2020

نیا دور
سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کے از خود نوٹس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کے از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز لاحسن شامل تھے۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹویٹ میں بظاہرعدالت عظمیٰ کے ججز، عدالت کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کی جانب سے اعلی عدلیہ کے ججز کے حوالے سے ٹویٹ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس سے متعلق درخواستوں کے فیصلے کے بعد صحافی مطیع اللہ جان نے فیصلہ دینے والے ججز سے متعلق کچھ ٹویٹس کی تھیں۔

دوسری جانب صحافی برادری نے توہین عدالت کا نوٹس ملنے پر مطیع اللہ جان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ان کے حق میں ٹویٹس بھی کیں۔





مزیدخبریں