بیڈ شیٹ ڈیزائن کا سوٹ 70 ہزار روپے میں: سوشل میڈیا صارفین نے برانڈ کا تیا پانچا کر دیا

10:29 AM, 15 Mar, 2021

نیا دور
سوشل میڈیا میں آن لان شاپنگ اور مارکیٹینگ سے متعلق عوام اپنی رائے دیتے رہتے ہیں مگر اس دفعہ صارفین نے کچھ ایسے برانڈز کو بھی پکڑ لیا جو بیڈ شیٹ ڈیزائن کے سوٹ مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔

صنوبر اظفر نامی خواتین کے ملبوسات کے برانڈ نے صارفین کو اس وقت حیرانگی میں ڈال دیا جب برانڈ کی طرف سے بیڈ شیٹ ڈیزائن کے سوٹ کی قیمت 70 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔

https://twitter.com/Nostalgicc_A/status/1371107633130844170

اس کے بعد صارفین نے اپنی بیڈ شیٹ کی تصاویر اور برانڈ کی تصاویر لگا کر کا ان تیا پانچا کر دیا۔

ٹوئٹر صارفین نے اس بات کا شدید مذاق اڑایا کہ اس برانڈ نے کیسے بیڈ شیٹ ڈیزائن کا سوٹ 70 ہزار روپے میں لگا دیا۔ ٹوئٹر کی اس پوسٹ پر سینکڑوں کیمنٹس میں صارفین نے برینڈ کے اس عمل کا شدید مذاق اڑایا۔
مزیدخبریں