سوشل میڈیا میں آن لان شاپنگ اور مارکیٹینگ سے متعلق عوام اپنی رائے دیتے رہتے ہیں مگر اس دفعہ صارفین نے کچھ ایسے برانڈز کو بھی پکڑ لیا جو بیڈ شیٹ ڈیزائن کے سوٹ مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔
صنوبر اظفر نامی خواتین کے ملبوسات کے برانڈ نے صارفین کو اس وقت حیرانگی میں ڈال دیا جب برانڈ کی طرف سے بیڈ شیٹ ڈیزائن کے سوٹ کی قیمت 70 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔
https://twitter.com/Nostalgicc_A/status/1371107633130844170
اس کے بعد صارفین نے اپنی بیڈ شیٹ کی تصاویر اور برانڈ کی تصاویر لگا کر کا ان تیا پانچا کر دیا۔
ٹوئٹر صارفین نے اس بات کا شدید مذاق اڑایا کہ اس برانڈ نے کیسے بیڈ شیٹ ڈیزائن کا سوٹ 70 ہزار روپے میں لگا دیا۔ ٹوئٹر کی اس پوسٹ پر سینکڑوں کیمنٹس میں صارفین نے برینڈ کے اس عمل کا شدید مذاق اڑایا۔