مسلح افواج یا اس کے رکن کا جان بوجھ کر تمسخر اڑانا ،وقار کو گزند پہنچانا یا بدنام کرنا جرم: قومی اسمبلی میں بل پیش

04:58 PM, 15 Sep, 2020

نیا دور
اب پاکستان کے حوالے سے ایک خبر یہ سامنے آئی ہے کہ پارلیمان میں ایک نیا بل پیش کیا گیا ہے جس میں فوج کو ہر قسم کی تنقید، طنز یا استہزا سے مکمل طور پر مثتثنیٰ قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

جیو نیوز سے وابسطہ صحافی ارشد وحید چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں ہونے والی کارروائی کا خلاصہ پیش کیا ہے۔

https://twitter.com/arshad_Geo/status/1305868932155404289

انہوں نے لکھا ہے کہ قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2020 پیش ،بل حکومتی رکن امجدخان نے پیش کیا مسلح افواج یا اس کے رکن کا جان بوجھ کر تمسخر اڑانا ،وقار کو گزند پہنچانا یا بدنام کرنا جرم تصور ہوگا ایسا کرنے والے کو 2سال تک قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔
مزیدخبریں