اب پاکستان کے حوالے سے ایک خبر یہ سامنے آئی ہے کہ پارلیمان میں ایک نیا بل پیش کیا گیا ہے جس میں فوج کو ہر قسم کی تنقید، طنز یا استہزا سے مکمل طور پر مثتثنیٰ قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
جیو نیوز سے وابسطہ صحافی ارشد وحید چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں ہونے والی کارروائی کا خلاصہ پیش کیا ہے۔
https://twitter.com/arshad_Geo/status/1305868932155404289
انہوں نے لکھا ہے کہ قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2020 پیش ،بل حکومتی رکن امجدخان نے پیش کیا مسلح افواج یا اس کے رکن کا جان بوجھ کر تمسخر اڑانا ،وقار کو گزند پہنچانا یا بدنام کرنا جرم تصور ہوگا ایسا کرنے والے کو 2سال تک قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔