اے پی ایس سے متعلقہ تقریب میں شرکت: پی ٹی ایم کے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر پشاور میں گرفتار

02:55 PM, 16 Dec, 2020

نیا دور
پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو پشاور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری علی وزیر کی  سانحہ اے پی ایس کی برسی کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کے بعد  کی گئی ہے۔

اس حوالے سے علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ کرتا ایک ٹویٹر ٹرینڈ بھی بن چکا ہے جس میں علی وزیر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ 

علی وزیر کو کن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیاہے یہ واضح نہیں لیکن سوشل میڈیا پر دستیاب  اطلاعات کے مطابق  انہیں ریاست کے خلاف عوام کو اکسانے کے الزام پر اغوا کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ علی وزیر کو ا سے قبل ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا تاہم انہیں ہمیشہ عدم ثبوت پر چھوڑ دیا گیا۔
مزیدخبریں