میجر جنرل آصف غفور کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے سے تبادلہ، جنرل آفیسر کمانڈنگ 40 انفنٹری ڈویژن اوکاڑہ تعینات

10:32 AM, 16 Jan, 2020

نیا دور
راولپنڈی: میجر جنرل آصف غفور کا ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے عہدے سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ آصف غفور کا تبادلہ کر کے انہیں جنرل آفیسر کمانڈنگ 40 انفنٹری ڈویژن اوکاڑہ لگا دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/AzazSyed/status/1217752815231213570?s=20

اعزاز سید کے مطابق آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا۔ تازہ ترین تقرریوں میں میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/klasrarauf/status/1217750669165322240?s=21

جیو نیوز اور جنگ گروپ سے منسلک صحافی ارشد وحید چودھری کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار بطور جی او سی ملتان ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ چودھری کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پہ ترقی کے لئے کسی ڈویژن کی کمان کرنا ضروری ہوتا ہے اس لیے میجر جنرل آصف غفور کو پہلے جی او سی لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: عہدے کی تبدیلی کے بعد میجر جنرل آصف غفور کا پہلا بیان سامنے آ گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے میجر جنرل آصف غفور کے تبادلے اور میجر جنرل بابر افتخار کو ترجمان پاک فوج تعینات کرنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ عہدے کی تبدیلی کے بعد میجر جنرل آصف غفور کا پہلا بیان سامنے آ گیا. ان کا اپنے مداحوں کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ آپکی محبت اورحمایت کاشکریہ۔ مضبوط رہتے ہوۓ پاکستان کے لئے اپنا کام جاری رکھیں۔ Stay blessed.






میجر جنرل آصف غفور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹ پر بھی پیغام دیا، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ، ان سب کا شکریہ جن کے ساتھ میں اپنے دور میں منسلک رہا، میں تمام میڈیا کا شکر گزار ہوں، پاکستانی عوام کی محبت اور سپورٹ پر ان کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔
مزیدخبریں