سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رائے طلب کی تھی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب شاہجیل شہریار سواتی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروایا جو 12 صفحات پر مشتمل ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات صدر، وزیراعظم کے انتخابات کی مانند آئین کے تحت ہیں، خفیہ بیلٹ ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیم کرنا ہو گی.
یاد رہے کہ سینیٹ الیکشنز شو آف ہینڈز سے کرانے کے لیئے آئینی ترمیم سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔