Get Alerts

سینیٹ الیکشنز شو آف ہینڈز سے کرانے کے لیئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے: الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کو جواب

سینیٹ الیکشنز شو آف ہینڈز سے کرانے کے لیئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے: الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کو جواب
سینیٹ الیکشن سے متعلق بھیجے گئے صدارتی ریفرنس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔ اور معاملات بظاہر حکومت کے لیے مشکل ںطر آرہے ہیں۔


سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رائے طلب کی تھی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب شاہجیل شہریار سواتی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروایا جو 12 صفحات پر مشتمل ہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات صدر، وزیراعظم کے انتخابات کی مانند آئین کے تحت ہیں، خفیہ بیلٹ ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیم کرنا ہو گی.

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشنز شو آف ہینڈز سے کرانے کے لیئے  آئینی ترمیم سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔