داڑھی کا ڈیزائن بنوانے والے شخص اور متعلقہ حجام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

09:53 AM, 16 Jul, 2020

نیا دور
پنجاب اسمبلی میں داڑھی کا ڈیزائن بنوانے والے شخص اور متعلقہ حجام کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کی قانون ساز اسمبلی میں ایم پی اے رخسانہ کوثر کی جانب سے ایک قرارداد جمع کروائی گئی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ داڑھی کا ڈیزائن بنوانے والے شخص اور حجام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پنجاب اسمبلی میں 15 جولائی کو جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ داڑھی خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی سنت ہے، اس پر کسی قسم کی ڈیزائننگ وغیرہ  کرنا سخت گناہ ہے اور سنت مبارکہ کی توہین ہے، جو لوگ ڈیزائننگ کرتے ہیں وہ سنت مبارکہ کا مذاق اڑاتے ہیں اور گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت قانون سازی کر کے داڑھی کا ڈیزائن بنوانے والے شخص اور متعلقہ حجام کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ 

مزیدخبریں