تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کی قانون ساز اسمبلی میں ایم پی اے رخسانہ کوثر کی جانب سے ایک قرارداد جمع کروائی گئی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ داڑھی کا ڈیزائن بنوانے والے شخص اور حجام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
پنجاب اسمبلی میں 15 جولائی کو جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ داڑھی خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی سنت ہے، اس پر کسی قسم کی ڈیزائننگ وغیرہ کرنا سخت گناہ ہے اور سنت مبارکہ کی توہین ہے، جو لوگ ڈیزائننگ کرتے ہیں وہ سنت مبارکہ کا مذاق اڑاتے ہیں اور گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت قانون سازی کر کے داڑھی کا ڈیزائن بنوانے والے شخص اور متعلقہ حجام کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
یہ خاتون سپر مسلمان بننے کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ گئی ہیں، کیسا کیسا ہیرا بیٹھا ہے ایوانوں میں ان کے ہوتے ہوئے اسلام کو کسی بیرونی سازش سے کوئ خطرہ ہی نہیں۔۔ خود ہی کافی ہیں۔۔۔ pic.twitter.com/H9ZPFMZDnN
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 16, 2020