بھارتی ڈرون کے پاکستان میں داخل ہونے سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ انڈیا کا جنگی جنون اب بھی قائم ہے اور وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی وقت کوئی بڑی کارروائی کر سکتا ہے جس کی جانب بھارت کے ہی ایک انتہاء پسند رہنماء اور نرنرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے اشارہ کر چکے ہیں کہ نریندر مودی انتحابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی پٹھانکوٹ اور پلوامہ حملوں کے ’’ماسٹرمائنڈ‘‘
یاد رہے کہ بھارت نے 26 فروری کو بھی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس کے باعث بھارتی طیارے بالاکوٹ کے مقام پر پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے تھے تاہم اگلے روز ایک بار پھر بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پاک فضائیہ نے ناکام بنا دیا اور بھارت کے دو طیارے مار گرائے جن میں سے ایک آزاد اور دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا۔
https://youtu.be/FUJ-tiPL6qw
یاد رہے کہ پاکستان نے انڈین ایئرفورس کے ایک پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا تھا جنہیں عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کر دیا تھا۔