Get Alerts

پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون مار گرایا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان نے رکھ چکری سیکٹر میں پاکستان کی فضائی حدود میں 150 میٹر تک داخل ہو جانے والے بھارتی  ڈرون کو مار گرایا ہے جس کی تصاویر بھی ٹویٹر پر شیئر کی جا چکی ہیں۔



بھارتی ڈرون کے پاکستان میں داخل ہونے سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ انڈیا کا جنگی جنون اب بھی قائم ہے اور وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی وقت کوئی بڑی کارروائی کر سکتا ہے جس کی جانب بھارت کے ہی ایک انتہاء پسند رہنماء اور نرنرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے اشارہ کر چکے ہیں کہ نریندر مودی انتحابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی پٹھانکوٹ اور پلوامہ حملوں کے ’’ماسٹرمائنڈ‘‘

یاد رہے کہ بھارت نے 26 فروری کو بھی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس کے باعث بھارتی طیارے بالاکوٹ کے مقام پر پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے تھے تاہم اگلے روز ایک بار پھر بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے  کی کوشش کی جسے پاک فضائیہ نے ناکام بنا دیا اور بھارت کے دو طیارے مار گرائے جن میں سے ایک آزاد اور دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا۔

https://youtu.be/FUJ-tiPL6qw

یاد رہے کہ پاکستان نے انڈین ایئرفورس کے ایک پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا تھا جنہیں عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کر دیا تھا۔